28 اگست 2013 - 19:30
شام پر حملہ یعنی صہیونی ریاست کی نابودی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف جنرل سید محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام پر حملہ، صیہونی حکومت کی نابودی کے مترادف ہوگا۔

ابنا: سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف جنرل سید محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام پر حملہ، صیہونی حکومت کی نابودی کے مترادف ہوگا۔جنرل محمد علی جعفری نے شام پر فوجی حملہ کرنے کی امریکی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو افغانستان اور عراق میں نہایت تلخ تجربے ہوچکے ہیں اس کےباوجود بھی اگر امریکہ شام پر لشکر کشی کرتا ہے تو گویا اپنی شکست کا سامان فراہم کررہا ہے اور اسے تاریخ کی سب سے شرمناک ترین شکست کا سامنا کرنا پڑےگا کیونکہ شام، امریکیوں کے لئے ویتنام سے کہیں زیادہ خطرناک قتل گاہ ثابت ہوگا بلکہ حقیقت میں دوسرا ویتنام بن جائے گا۔ سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر صیہونی لابیوں کے زیر اثر لشکر کسی کرنے پر آمادہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کو جاں لینا چاہیئے کہ شام پر امریکہ کا حملہ نہ صرف غیر قانونی صیہونی حکومت کی نجات کا باعث نہیں بنے گا بلکہ شام پر حملہ اس حکومت کی نابودی کے بھی مترادف ہوگا۔ جنرل جعفری نے کہا کہ علاقے کی بعض حکومتیں اور رجعت پسند عرب ممالک، جو شام کے خلاف امریکہ کی ممکنہ جارحیت کی حمایت کررہے ہیں وہ یقین کرلیں کہ یہ جنگ پسندی صرف شام تک محدود نہیں رہے گي اور تمام جنگ پسندوں اور جنگ کےحامیوں کے دامن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲